لاہور شہر میں مجموعی طور پر 5 ہزار 235 مجالس منعقد ہوں گی جبکہ عزاداری کے 650 جلوس برآمد ہونگے

28 جولائی, 2022 18:02

شیعیت نیوز: ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سہیل چودھری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اہل تشیع رہنماؤں، لائسنس ہولڈرز، امن کمیٹی کے اراکین سمیت ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز، ایس پی سکیورٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ لاہور شہر میں مجموعی طور پر 5 ہزار 235 مجالس منعقد ہوں گی جبکہ عزاداری کے 650 جلوس برآمد ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداری سید الشہداءؑ کی راہ میں کسی بھی قسم کی ریاستی یا ادارہ جاتی رکاوٹ کو تسلیم نہیں کیا جائے گا ، علامہ راجہ ناصرعباس

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ یکم محرم تا یومِ عاشورہ 9 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانیان مجالس اور جلوس کے منتظمین پولیس کیساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کیساتھ ساتھ امام بارگاہوں کے رضا کار اور سکاوٹس بھی سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ امام بارگاہوں کے سکاوٹس اور رضا کاروں کو پولیس لائن میں خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔

 

7:12 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔