آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام تقریبِ تجدید عہد باامام زمانہ ؑ کا شاندار انعقاد
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام تجدید امام زمانہ علیہ السلام کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر پاکستانی ترانہ اور ”سلام فرماندہ ”خصوصی طور پر پڑھا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تلاوت کے بعد سید کاشف زیدی اور قارب نوید ہاشمی نے منقبت پیش کی، بعدازاں امامیہ اسکائوٹس نے امامیہ ترانہ پیش کیا۔ تقریب سے معروف اسکالر سید علی مرتضیٰ زیدی نے ویڈیو خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کے سلسلےمیں کُل مسالک علماء بورڈ کا “امن کاررواں” ادارہ منہاج القرآن پہنچ گیا
خطاب کے بعد بچوں اور بچیوں نے قومی ترانہ اور ”سلام فرماندہ” پڑھا۔ تقریب کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی نے دعائے فرج کی تلاوت کی۔ ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ملتان شہر اور گرد و نواح سے بڑی تعداد میں بچوں اور بچیوں نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔







