علامہ ساجدعلی نقوی کا آغا سید حامد علی موسوی کے انتقال پردکھ اور صدمے کا اظہار
شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ و صدمے کا اظہار اور ان کی مذہبی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن کا دورہ تہران امریکہ کی یکطرفہ سیاست کے تابوت میں ایک کیل ٹھوکنا تھا، بزی العاملی
ترجمان زاہد علی آخونزادہ کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیاہے۔ ترجمان کے مطابق علامہ ساجد علی نقوی نے آغاسید حامد علی شاہ موسوی کی مذہبی کاوشوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کی ہے۔







