روس کا بڑا حملہ، یوکرین کا فوجی بیڑے اور امریکی ہتھیاروں کا گودام تباہ

25 جولائی, 2022 07:32

شیعیت نیوز: روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کے فوجی بیڑے اور امریکہ کے ہتھیاروں کا گودام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کے فوجیوں نے اوڈیسا شہر میں یوکرین کی فوج کے ایک فوجی بیڑے پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ اس نے اوڈیسا شہر میں یوکرین کی فوج کے ایک فوجی بیڑے اور جدید ترین ہتھیاروں اور ہارپون میزائل سے بھرے امریکی ہتھیاروں کے گودام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اوڈیسا شہر میں ایک ایسے کارخانے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جس میں جنگی بحری بیڑوں اور جہازوں کی مرمت اور تعمیر کی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس کے 38 ارکان پارلیمنٹ کانسل پرست اسرائیل پرپابندیاں لگانےکامطالبہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زلینسکی نے اوڈیسا شہر پر کی گئی گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کرنے لیے روس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ معاہدے کے بعد اوڈیسا پر حملہ روس کی ساکھ پر سنگین شکوک پیدا کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے دو شہروں میکولایف اور خارکیف میں شدید دھماکوں کی گونج سنائی دی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق، مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ روز یوکرین کے دو شہروں میکولایف اور خارکیف میں شدید دھماکوں کی گونج سنائی دی ۔

میکولایف کے میئر نے شہر پر ان جدید حملوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہر کے بیچوں بیچ کئی شدید دھماکے ہوئے ہیں، البتہ انہوں نے ان دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی جانی اور مالی نقصانات کا ذکر نہیں کیا۔

11:32 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔