بنوں، محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس حکام کے امام بارگاہوں کے دورہ جات

23 جولائی, 2022 12:02

شیعیت نیوز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں امام بارگاہ حسینیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر ڈیوٹیوں پر مامور پولیس افسران اور اہلکاروں کو مزید الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال نے بنوں شہر میں امام بارگاہ حسینیہ کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات چیک کئے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم علیؑ کے جلوس پر درج ایف آئی آر میں نامزد تمام عزادارعدالت سے باعزت بری

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی عبدالخنان خان اور پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھی۔ ضلعی پولیس سربراہ نے ڈیوٹیوں پر موجود تمام پولیس اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور حالات کے پیش نظر بریف کرتے ہوئے مزید الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کے مطابق تمام عبادت گاہوں، درسگاہوں اور ہسپتالوں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ بنوں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ امن و امان کی فضاء قائم ہو۔

4:27 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔