دولت کے بل بوتے پر جمہوری اقدار کی پامالی عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

23 جولائی, 2022 14:53

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پنجاب میں جاری سیاسی و آئینی بحران پر شدیدتشویش کا اظہار کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں جس بددیانتی کا مظاہرہ کیا گیا اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی تضحیک ہوئی۔دولت کے بل بوتے پر جمہوری اقدار کی پامالی عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، علامہ راجہ ناصرعباس

سیاسی فرعونوں نے ارض پاک کو شدید معاشی بحران کے بعد بدترین سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔یہ سیاسی بحران ملک کی کمزور معیشت کو مزید تباہی کے دہانے پر پہنچادے گی۔

5:33 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔