القدس میں فلسطینیوں نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو آگ لگا دی

23 جولائی, 2022 06:35

شیعیت نیوز: عبرانی میڈیا نے بتایا کہ کل جمعہ کو فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں بیت اوروت یہودی بستی کے محلے میں آباد کاروں کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

عبرانی ویب سائٹ/0404/ نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینیوں نے گذشتہ رات بستی کے پڑوس میں متعدد مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔

سائٹ نے نشاندہی کی کہ جلائی جانے والی گاڑیوں میں سے ایک ربی ’ڈوو لائر‘ کی تھی، جو کہ پڑوس میں مقیم انتہا پسند مذہبی صیہونیت کے ایک سینیر ربینک تھے۔

اصطلاح میں ’مذہبی صیہونیت‘ سے مراد اسرائیلی مذہبی دھارے ہیں جو قوم پرست اور مذہبی انتہا پسند عناصر ہیں جو مذہب کی بنیاد پر یہودیوں کو جمع کرتے ہیں۔

یہ دھارے تورات پر انحصار کرتے ہیں، کیونکہ یہ یہودیوں کو تمام فلسطینی زمینوں پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا حق دیتی ہے۔

بستی ’’بیٹ اوروت‘‘ محلہ مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے شمال مشرق میں کوہ زیتون (ماؤنٹ آف اولیوز) کے دامن میں چوری شدہ فلسطینی زمینوں پر واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کی سابق نائب وزیر اعظم ڈاکٹر الشاعر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

دوسری جانب کل جمعہ کو یہودی آباد کاروں نے "کرمئیل” بستی کی باڑ کے باہر خیمے لگائے اور فلسطینی اراضی پر قبضے کے بعد وہاں پر بستی بسانے کی کوشش شروع کی ہے۔ اس غاصبانہ کارروائی کا مقصد ’کرمئیل‘ بستی کو توسیع دینا ہے۔

الخلیل کے جنوب میں پروٹیکشن اینڈ ریسیلینس کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر فواد العامور نے بتایا کہ "کرمیئل” کے آباد کاروں نے بستی کی باڑ کے باہر مسافر یطا میں ام الخیر گاؤں کے مشرق میں شہریوں کی زمینوں پر خیمے لگائے۔ جہاں شہریوں نے ان کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی اور انہیں اپنا منصوبہ مکمل کرنے سے روک دیا۔

آباد کاروں کا حملہ پورے مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر جارحانہ اقدام کے ایک حصے کے طور پر ہوا ہے جس کا مقصد فلسطینی اراضی پر قبضہ کرکے اس پر مزید آباد کاری کرنا ہے۔ یہودی انتہا پسندوں کی ان کارروائیوں میں انہیں قابض فوج کی مکمل سرپرستی اور حمایت حاصل ہوتی ہے۔

عبرانی چینل 7 نے صہیونی تحریک کے حوالے سے بتایا کہ رام اللہ کے قریب پاگا سوٹ اور تالمونیم کی بستیوں کے قریب دو چوکیاں، الخلیل میں کریات اربع بستی کے قریب دو چوکیاں اور سلفیت کے قریب بارکان اور رفوا کی بستیوں کے قریب دو چوکیوں کے قیام کی تصدیق کی گئی۔

8:11 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top