مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس کے شعفاط کیمپ میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، متعدد فلسطینی گرفتار

شیعیت نیوز: بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں شعفاط کیمپ میں بڑے پیمانے پر گرفتاری مہم چلائی۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض فوجیوں نے شعفاط کیمپ میں کئی گھروں پر دھاوا بولا، ان کی مکمل تلاشی لی اور القدس کے سماجی کارکن یوسف مخیمر اور ان کے بیٹے فارس کو گرفتار کر لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ  قابض فوج نے مخیمر کے گھر کی تلاشی لی۔ توڑ پھوڑ کی اور لوٹ مار کے بعد باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

اسی تناظر میں قابض فورسز نے میونسپلٹی کے عملے کے ہمراہ فوجی چوکی کے اطراف سے شعفاط کیمپ پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا اور القدس اور مقبوضہ مغربی کنارے سے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا جو اس جگہ موجود تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت عماد محمد علی کےنام سے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مشرق میں امریکی موجودگی کسی بھی بہانے سے جائز نہیں ہے، ایرانی صدر

انہوں نے وضاحت کی کہ قابض میونسپلٹی کے عملے نے شعفاط کیمپ کی مرکزی گلی میں کئی دکانوں پر چھاپے مارے اور ان کا سامان چوری کیا۔

دریں اثنا عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ کیمپ کے مکینوں، گھروں اور دکانوں پر قابض فوجیوں کی جانب سے فائر کی جانے والی زہریلی آنسو گیس کی وجہ سے  درجنوں فلسطینی  دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

قابض حکام اور اس کی میونسپلٹی یروشلمیوں کو ان کے گھروں اور دکانوں تک محدود رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بغیر اجازت کے تعمیر کرنے کے بہانے، ان پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہیں، اور بعض صورتوں میں انہیں منہدم کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے بُدھ کی شام  شمالی مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں قابض صیہونی افواج پر فائرنگ کی۔

عبرانی رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں نے نابلس کے جنوب میں فلسطینی اراضی پر زبردستی تعمیر کی گئی بستی "اطمر” کے قریب قابض فوج کی ایک فورس پر فائرنگ کی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش میں شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button