شمالی غزہ میں حماس کے مرکز پر اسرائیلی ڈرونز حملہ

20 جولائی, 2022 07:34

شیعیت نیوز: اسرائیلی ڈرونز نے غزہ کے شمال میں بیت حنون کے مشرق میں مزاحمتی گروپوں سے تعلق رکھنے والی ایک مشاہداتی پوسٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرونز نے ایک فضائی حملے میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) سے وابستہ ایک مرکز کو نشانہ بنایا۔

صیہونی فوج نے اس حملے کا اعلان غزہ سے ’’نطیف حسرا‘‘ قصبے کی طرف فائرنگ کے جواب میں کیا۔

فلسطین نیوز ایجنسی نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی تک اس حملے سے کسی قسم کے مادی یا انسانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

منگل کی صبح اسرائیلی میڈیا نے غزہ سے ’’نطیف حسرا‘‘ قصبے کی طرف فائرنگ اور ایک صنعتی ورکشاپ کو نقصان پہنچانے کی اطلاع دی۔

ہلکے ہتھیاروں سے کی گئی اس فائرنگ میں صیہونی بستیوں کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ بیت المقدس میں شہدا آپریشن ، ایک اسرائیلی زخمی ہوا

28 جون کو صیہونی حکومت نے بیت لحیہ کے شمال میں حماس سے تعلق رکھنے والے ایک مشاہداتی مقام کو تین میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے چند گھنٹوں کے بعد ’’نطیف حسرا‘‘ قصبے کو نظر انداز کرتے ہوئے اس مشاہداتی پوسٹ کو دوبارہ تعمیر کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے کسانوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کا یہ واقعہ غزہ کی پٹی پر منگل کے روز پیش آیا۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے سرحدی دیوار کی عقبی پوستوں سے فائرنگ کی ۔

کسانوں پر اسرائیلی فوجیوں نے مشین گن سے کسانوں پر اس وقت فائر کیے جب کسان  خان یونس کے مشرقی حصے کے کھیتوں میں کام کر رہے تھے، یہ جگہ غزہ کے جنوب  میں ہے۔

خوش قسمتی اس فائرنگ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ کسانوں کو اسرائیلی فوجی اکثر نشانہ بناتے ہیں تاکہ یہ اپنی زمینیں چھوڑ کر چلے جائیں۔

واضح رہے غزہ کی آبادی گذشتہ پندرہ برسوں سے اسرائیل کے فوجی محاصرے میں ہے۔

12:16 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top