مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے میں کئی فلسطینی شہری گرفتار کر لیے

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض فوج نے گزشتہ رات  اور آج صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر کم از کم 10 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوج نے قریبی گاؤں عین قینیا پر دھاوا بولنے کے بعد البیرہ  اور رام اللہ کے سطح مرحبا اور الطیرہ محلوں پر بھی حملہ کیا۔

رام اللہ میں چھاپے کل شام الطیرہ کے پڑوس میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی قابض فوج کے درمیان مسلح جھڑپوں کے بعد ہوئے۔ فوج اور انتہا پسند آباد کار بار بار الطیرہ محلے میں یہ بہانہ بنا کر گھستے  ہیں کہ اس کے مغربی علاقے میں یہودی آثار ِقدیمہ کے کھنڈرات اور قبور ہیں۔

دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے شمالی رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ جلزون کیمپ میں قابض فوج کی مہم کے دوران مقامی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اتھارٹی امریکہ کے دھوکے پر مبنی وعدوں کے چکر سے نکل آئے، فلسطینی یونین

بیت لحم میں گزشتہ رات اسرائیلی فوجیوں نے وادی فوقین گاؤں کے قریب گاڑی کو روک کر تلاشی لینے کے بعد تین شہریوں کو قید کر لیا ۔ الدوحہ شہر کے سابق میئر رافت جوابرہ بھی حراست میں لیے گئے ۔

اسی طرح جنوبی نابلس کے الخلیل اور بیتا قصبے کے مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر چار دیگر شہری بھی فوج نے اغوا کر لیے تھے۔

دوسری جانب اسلامی جہاد کے ونگ القدس سے جڑے ایک گروپ نے قبول کیا ہے کہ اس کے قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ ایک آتشیں تصادم ہوا ہے۔ یہ تصادم  طابوس شہر میں ہوا۔

طابوس سکواڈ کی طرف سے ایک بیان میں  یہ اعلا ن کیا ہے کہ ہماری اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ  مزاحمتی کارروائی  تھی۔ ہمارے مجاہدین قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف تھے۔ مجاہدین نے قابض فوجیوں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

طابوس سکواڈ نے اس عزم کا اظہار کیا ‘ اسرائیلی فوج کے خلاف ہماری جدو جہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فلسطین کی آزادی کی منزل حاصل نہیں ہوتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button