سازش کی جڑ کو اکھاڑیں گے، ایڈمیرل تنگسیری

شیعیت نیوز: پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی تنگسیری نے کہا ہے کہ اگر دشمن کوئی غلطی اقدام اٹھائے یا اسلامی نظام کے خلاف جارحیت کرے تو سازش کی جڑ کو اکھاڑیں گے۔
یہ بات ریئر ایڈمرل علی تنگسیری نے پیر کےروز نازعات کے جزیروں کے دورے کے موقع پر کہی۔
انہوں نے بتایا کہ اگر دشمن کوئی غلطی اور احمقانہ اقدام اٹھائے یا اسلامی نظام کے خلاف جارحیت کرے تو ہم اس کو اور ان کے ساتھیوں کو ایک سخت سبق دیں گے اور ہم اس سازش کے مرکز کو نابود کر دیں گے۔
ایڈمیرل تنگسیری نے کہا کہ ہم مسلم ہیں اور پڑوسی ممالک جن میں سے سبھی مسلم ہیں، کے ساتھ دینی بھائی ہیں اور ہم تمام مسائل اور مشکل لمحوں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمسایہ ممالک خلیج فارس کے اہم علاقے کی سلامتی کو برقرار کر سکتے ہیں اور غیر علاقائی ممالک کی موجودگی کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حساس تنصیبات پر حملے کی صورت میں اسرائیل کو براہ راست نشانہ بنائیں گے، کمال خرازی
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر نسل پرست صہیونی حکومت کو خوش کرنے کے لیے ایران پر بم بنانے کا الزام لگا رہے ہیں جبکہ ایران ہرگز ان بموں کے بنانے کی تلاش میں نہیں ہے۔
یہ بات ناصر کنعانی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نسل پرست صہیونی حکومت کو خوش کرنے کے لیے ایران پر بم بنانے کا الزام لگا رہے ہیں جبکہ ایران ہرگز ان بموں کے بنانے کے در پے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے کا مزاحیہ، مسٹر بائیڈن امریکہ کے پہلے جوہری تجربے کی سالگرہ کے موقع پر اور قانون توڑنے والی حکومت (اسرائیل) جس کے پاس خفیہ طور پر ایٹم بم ہے، کے دورہ کرنے کے بعد اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ ایران کو بم بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔