اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

برصغیر میں انگریزوں کی غلامی سے نجات کے بعد پاکستان امریکہ کی غلامی میں آگیا، عمران خان

انہوں نے کہا امریکہ نے ایک سازش کے ذریعے منتخب حکومت کو گرا کر پاکستان کے عوام پر چوروں کو مسلط کیا، جنہوں نے حکومت گرائی وہ ایسے لوگوں کی حکومت چاہتے تھے جو ان کی غلامی کر سکیں

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں کی کوشش ہے کہ تحریک انصاف کو غدار ثابت کیا جائے۔ غدار وہ لوگ ہیں جو قوم کا پیسہ کھا کر ملک سے باہر فرار ہوئے۔ وہ لوگ غدار نہیں جو اقتدار ختم ہونے کے بعد پاکستان میں ہیں اور جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔ اگر تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو پاکستان کو نقصان پہنچے گا اور چوروں کو خوشی ملے گی۔ جب تک زندہ ہوں چوروں سے لڑتا رہوں گا، جن لوگوں نے منتخب حکومت کے خلاف سازش کی۔ میرجعفر اور میر صادق کا کردار ادا کیا۔

قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی، امپورٹڈ حکمرانوں کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف اور فوج کی لڑائی ہو۔ ہم بتا دینا چاہتے ہیں پاک فوج ہماری فوج ہے۔ ہماری اپنی فوج سے لڑائی نہیں ہوسکتی۔ جب یہ لوگ اقتدار سے باہر تھے تو اس وقت فوج کے خلاف باتیں کرتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پی پی 217 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں قاسم پور کالونی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدومزادہ زین حسین قریشی، ملک عامر ڈوگر، فیصل جاوید و دیگر شخصیات نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے آزاد عوام آل سعود حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، محمد البخیتی

انہوں نے کہا امریکہ نے ایک سازش کے ذریعے منتخب حکومت کو گرا کر پاکستان کے عوام پر چوروں کو مسلط کیا، جنہوں نے حکومت گرائی وہ ایسے لوگوں کی حکومت چاہتے تھے جو ان کی غلامی کر سکیں۔ کیا قائداعظم نے اسلیے پاکستان کے قیام کیلئے جہدوجد کی کہ چوروں کو قوم پر مسلط کیا جائے۔ شہباز شریف اور زرداری کی کرپشن کی بدولت قوم مقروض ہوئی اور بھیک مانگنے پر مجبور ہوئی۔ زرداری اور نوازشریف کے دور میں پاکستان میں 400 ڈرون حملے ہوئے دونوں نے ایک لفظ نہ بولا۔ 22 کروڑ عوام کا وزیراعظم امریکی صدر کے سامنے غلاموں کی طرح بیٹھتا ہے۔ جب تک چور مسلط ہیں قوم اوپر نہیں جاسکتی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا برصغیر میں انگریزوں کی غلامی سے نجات کے بعد پاکستان امریکہ کی غلامی میں آگیا۔ جب تک ہم غلامی سے نہیں نکلتے۔ جب تک ہمارے اوپر چور مسلط ہیں ہم ترقی نہیں کرسکتے۔ امپورٹڈ حکمرانوں کی غلامی کا یہ عالم ہے امپورٹڈ کرائم منسٹر شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے موقع پر ایمبسی جا کر سفیر کے منہ میں کیک پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کا جنازہ ہے زرا دھوم سے نکلے!مریم نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے جھنڈےتلے کھڑی ہوگئیں

انہوں نے کہا تحریک انصاف 26 سال سے ملک میں کرپشن کے خلاف جنگ کررہی ہے۔ عمران خان کرپشن کے خلاف اکیلا جنگ لڑ رہاہے۔ اب وقت آگیا ہے کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے قوم کو ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا ساڑھے تین سال میں چوروں کو سزا دلوانے کی پوری کوشش کی۔ لیکن ان کے پاس طاقت تھی ان کے پاس دولت تھی مہنگے وکلا تھے ہمارے سرکاری وکلا ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے تھے۔ اب وقت آگیا ہے قوم اٹھ کھڑی ہو، انہوں نے کہا ہمارے دور حکومت میں منتخب حکومت کو گرا کر ملکی ترقی کے خلاف سازش کی گئی۔ پچھلے 17 سالوں سے زیادہ ترقی گزشتہ دو سالوں میں ہوئی۔ ملکی معیشت بتدریج مضبوطی کی طرف بڑھ رہی تھی۔ ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی، روپے کی قیمت بڑھ رہی تھی، ملک دشمنوں سے ملکی ترقی ہضم نہ ہوئی اور ایک سازش کے تحت ملکی ترقی کا پہیہ روک دیا گیا۔ قوم نے اب فیصلہ کرلیا ہے اور چوروں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو چکی ہے۔17 جولائی کو قوم نے لوٹوں کو شکست دینی ہے، یہ الیکشن نہیں بلکہ حقیقی آزادی کے خلاف جہاد ہے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں اور وفاق کی سوچ رکھتی ہے۔ پی پی ن لیگ سکڑ چکی ہیں اور ایک علاقے تک محدو ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کسی بھی غلطی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آیت اللہ رئیسی

انہوں نے کہا 22 کروڑ عوام کا مینڈیٹ رکھنے والی منتخب حکومت کو ایک سازش کے ذریعے اقتدار سے الگ کیا گیا، ایسے شخص کو ہٹایا گیا جو ملک سے مخلص تھا، جو ناموس رسالت کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑتا تھا، جس نے کشمیرمیں بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف آواز بلند کی۔ جس نے اقوام متحدہ میں اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے روجحانات کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا 2010 میں سیلاب آیا تو قوم اکٹھی ہوئی۔ آج پھر وقت آیا ہے قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ قوم یکجا ہو تو تمام بحرانوں سے نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا امپورٹڈ حکمرانوں نے کرپشن اور چوری کی۔ عوام کا پیسہ جو ملکی ترقی پر خرچ ہونا چاہئے تھا وہ بیرون ملک چلا گیا۔ جب چوری ہوتی ہے اور عوام کا پیسہ خرچ ہوتا ہے تو ملک ترقی کی بجائے پیچھے کی طرف جاتا ہے۔ ہماری جماعت 26 سال سے چوروں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بڑے چوروں کو قابو کرکے ان سے ملکی دولت واپس نہیں لی جاتی۔ سری لنکا میں کیا ہوا۔ حکمرانوں نے چوری کی جب عوام نے ان کا احتساب کیا تو وہ ملک سے باہر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: رہبر انقلاب اسلامی کا ترانہ فجر قومی و بین الاقوامی فیسٹیول کے موقع پر پیغام

انہوں نے کہا حکمرانوں کے پاس ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں، یہ لوگ22 دفعہ آئی ایم ایف کے پاس گئے۔ انہوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائیں۔ ملک میں مہنگائی کا سیلاب آگیا ہے۔ اب فیصلہ کن وقت آگیا ہے قوم اٹھ کھڑی ہو۔ قوم 17 جولائی کو چوروں کے خلاف جہاد کرے اور لٹیروں اور چوروں کو عبرتناک شکست دے۔ ملتان میں 2 ماہ میں دوسری دفعہ آج آگیا اور اب الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کا شکریہ ادا کرنے آئونگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button