اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

جو بائیڈن کے دورے کے دوران رام اللہ میں امریکہ مخالف احتجاج کی کمپین

شیعیت نیوز: مغربی کنارے میں سرگرم فلسطینی افراد نے امریکی صدر بائیڈن کے اسرائیل دورے کے موقع پر رام اللہ میں امریکہ مخالف احتجاج مظاہرے کی کمپین شروع کر دی ہے۔

بروزمنگل فلسطینی جوانوں اور ایکٹیوسٹ نے سوشل میڈیا پر مغربی کنارے کے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمعرات کے روز فلسطینی اتھارٹی کے مرکز رام اللہ میں امریکہ مخالف احتجاج میں شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں : مسلمان حکمرانوں اور عوام کو مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے مغربی طاقتوں کی فکری غلامی سے نجات حاصل کرنا ہوگی، علامہ امین شہیدی

فلسطینیوں کا بیانیہ ہے کہ امریکی سیاست ہمیشہ سے ہی اسرائیل کے فائدے اور فلسطین کے خلاف ہے, پس امریکی صدر رام اللہ کے دورے کا حق نہیں رکھتے۔ بائیڈن بدھ کو مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوں گے، جہاں وہ دو دن اسرائیل میں قیام کریں گے۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق تل ابیب میں صیہونی حکام سے ملاقات کے بعد وہ جمعہ کی دوپہر رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان سے ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد بائیڈن سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے، تاکہ جدہ میں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کریں، جس میں مصر، اردن اور عراق کے علاوہ خلیج فارس کے تمام عرب ممالک شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کالعدم تنظیموں تکفیری گروہوں اور دھشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کر کے ملک میں دیرپا امن قائم کر سکتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

گذشتہ ہفتے محمود عباس نے اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کو رام اللہ میں بائیڈن کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے بارے میں بات کرنے کے لیے بلایا تھا۔

یاد رہے کہ بائیڈن نے آخری بار مارچ 2016ء میں مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا تھا، جب وہ باراک اوباما کے نائب تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button