79 کالعدم تنظیموں پر عید الاضحیٰ کے موقع پرقربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی عائد
شیعیت نیوز: عیدالاضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد ہے۔ اس حوالے سے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کالعدم تنظیموں کی صف بندی کرلی ہے۔ 79 کالعدم تنظیموں کے عیدالاضحی کے موقع پر پر کھالیں اور چندہ جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے محکمہ داخلہ کو79 کالعدم تنظیموں کی فہرست ارسال کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم امریکی غلامی سے نجات کی جدوجہد میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، اسدنقوی
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کالعدم جماعتوں کی نئی فہرست مرتب کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور ریونیو سٹاف پابندی پر عملدرآمد کرائیں گے۔ کالعدم تنظیموں پر کھالوں کی جمع آوری کیلئے کیمپ لگانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں اور پولیس کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ کریں گی۔







