امریکہ اگر حقیقت پسندی سے کام لے تو مذاکرات نتیجہ بخش ہو سکتے ہیں، امیر عبداللہیان

04 جولائی, 2022 03:49

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اگر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو مذاکرات نتیجہ بخش ہو سکتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی نے بڑی سنجیدگی اور ان سے مکمل ہم آہنگی سے پابندیوں کی منسوخی پر منطقی اور سرگرم مذاکرات کا سلسلہ جاری آگے بڑھایا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم قومی طاقت و قوت کی بنیاد پر اور سوچ سمجھ کر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے حقیقت پسندانہ رویہ اپنانے اور ایران کو جوہری معاہدے کے اقتصادی ثمرات ملنے کی ضمانت دینے سے ان مذاکرات کا نتیجہ نکل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کےخلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات 28 اور 29 جون کو اعلی ایرانی سفارتکار علی باقری کنی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ انریکہ مورا کی شرکت سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : طاقت کا توازن اسلام اور اسلامی انقلاب کے حق میں بدل گیا ہے، سربراہ سپاہ پاسداران

دوسری جانب پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی پیداوار اور اسکی برآمدات میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی کمپنی برٹش پیٹرولیم نے اپنی نئی رپورٹ کے ایک حصے میں مختلف ممالک کی تیل کی پیداوار اور اسکی برآمدات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مسلسل پابندیوں کے باوجود گزشتہ سال کے دوران ایرانی تیل کی پیداوار روزانہ 5 لاکھ 40 ہزار بیرل سے بڑھ کر 31 لاکھ اور 70 ہزار بیرل تک پہنچ گئی جو کہ دنیا کی تیل کی پیداوار کے4.1 فیصد کے برابر ہے۔

اس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں دنیا میں روزانہ تیل کی پیداوار 77 ملین 830 ہزار تھی جس میں 2020 کے مقابلے میں تقریباً 1.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود مختلف شعبوں میں بالخصوص ایک سال کے دوران نمایاں ترقی کی ہے اور ایران نے اپنے عمل سے دکھا دیا کہ پابندیاں ایران کی ترقی میں حائل نہیں ہو سکتیں۔

6:17 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top