اہم ترین خبریںایران

طاقت کا توازن اسلام اور اسلامی انقلاب کے حق میں بدل گیا ہے، سربراہ سپاہ پاسداران

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے دشمن کے مقابلے میں سپاہ پاسداران کے قابل فخر کارنامے بیان کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ’’اسٹینا امپیرو‘‘ جہاز پر قبضہ ، امریکی جاسوس ڈرون کی تباہی، امریکی مسلح فوجی گروپ کی گرفتاری، عین الاسد میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ اور بعض دوسرے اقدامات ایسے قابل فخر کارنامے ہیں جن کے باعث دشمن کا غرور خاک میں مل گیا ہے اور اس کی بری طرح حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب دشمن ملکوں کو تقسیم کرنے کے منصوبے کو مکمل نہیں کر پارہا، جب صیہونی حکومت دریائے نیل سے فرات تک حکومت کرنے کی سوچ رکھنے کے باوجود اپنے اردگرد کنکریٹ کی مضبوط دیوار بنانے پر مجبور ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ طاقت کا توازن اسلام اور اسلامی انقلاب کے حق میں بدل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ دشمن ہماری خود اعتمادی کو چھین کر ہمیں اندر سے خالی کرنے کے درپے ہے اس لیے وہ پہلے ہمیں اپنی ہی نظروں سے گرانا چاہتا ہے، ہماری خود اعتمادی کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ یہ دشمن کا سب سے خطرناک اور پراسرار قسم کا حملہ ہے اور اسی وجہ سے ہم تمام کمانڈروں، اہلکاروں اور محافظوں سے کہتے ہیں کہ وہ دشمن کی اس خام خیالی کو غلط ثابت کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کےخلاف مبینہ عرب نیٹو سے متعلق ہمیں کوئی پیشکش نہیں دی گئی، ایمن الصفدی

دوسری جانب ایران کے وزیر حارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت شام میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے اور شامی عوام کے مصائب میں اضافہ کرنے کے درپے ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیہان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں فلسطینی نمائندوں اور گروہوں کے رہنماوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران جب بھی ارادہ کرے گا تو اس وقت اسرائیل کا جواب تل ابیب کے اندر جا کر دے گا۔

انہوں نے ایران کی جانب سے ترکی میں صیہونی سیاحوں پر حملے کئے جانے سے متعلق اسرائیل کے دعووں پر کہا کہ ایران کے خلاف اس قسم کے دعوے اسرائیل کی جانب سے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل حسین امیر عبداللیہان نے دمشق میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز صہیونی حکومت شام میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے اور شامی عوام کے مصائب میں اضافہ کرنے کے درپے ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب شامی عوام اپنے گھروں اور شہروں کی طرف واپس جار رہے ہیں وہ اس طرح کے اقدامات سے دمشق کو بدامن دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ناجائز صہیونی ریاست کے اقدامات اور ان کی شامی ارضی سالیمت کی خلاف ورزی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

حسین امیر عبداللیہان نے مزید کہا کہ ہم شام اور ترکی کے درمیان موجودہ غلط فہمیوں کو سفارتکاری اور سفارتی طریقے سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button