نعرہ حیدریؑ لگانے کے جرم میں مولاعلیؑ کا ملنگ سکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں بےدردی سے شہید

04 جولائی, 2022 03:58

شیعیت نیوز: نعرہ حیدریؑ لگانے کے جرم میں مولاعلیؑ کا ملنگ تکفیری و ناصبی سوچ کے حامل سکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں بےدردی سے شہیدکردیا گیا، بے گناہ ملنگ زخمی حالت میں زمین پر ایڑیاں رگڑتا رہا لیکن کسی کو رحم نہ آیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مولائے کائنات شیر خدا علی المرتضیٰ علیہ السلام کے نام کا نعرہ لگانے کی سزاکے طور ایک غریب ملنگ کو بے دردی سے شہید کرڈالا گیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز تھیم پارک ویو (حاجی خوشی اسکیم) عدالت شاہ روڈ چونگ لاہور میں ایک ایک پھیرے والے غریب کباڑی کو اسکیم کے گارڈز اور انتظامیہ نے فقط اس بات پر قتل کر دیا کہ وہ علی ع کا نعرہ کیوں لگا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوری قوم مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہےاور موجودہ حکومت کی اصلیت سے آگاہ ہو چکی ہے، علامہ احمد اقبال

واضح رہے کہ شہید کے ورثاء نے جسد خاکی کو سڑک پر رکھ کر طویل احتجاج کیا، لیکن کسی کے کان پر جوں نہ رینگی، نہ ہی عدالتیں ہوش میں آئیں نہ ہی قانون حرکت میں آیا۔

اس مظلوم بے گناہ ملنگِ مولا علیؑ کے قاتل تاحال آزاد ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت میں بے گناہوں کا خون ہر دور میں بے قیمت رہا ہے۔ وہ چاہے ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون ہویا قصور کی زینب کا۔

11:24 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top