مشرق وسطی

ایران کےخلاف مبینہ عرب نیٹو سے متعلق ہمیں کوئی پیشکش نہیں دی گئی، ایمن الصفدی

شیعیت نیوز: میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اردنی وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے ایران کے خلاف تشکیل دیئے جانے والے مبینہ اسرائیلی- عربی فوجی اتحاد پر مبنی مغربی افواہوں پر ایک مرتبہ پھر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔

لبنانی روزنامے النھار کو دیئے گئے انٹرویو میں ایمن الصفدی نے تاکید کی ہے کہ خطے کی سطح پر ویسی نیٹو طرز کی فورس، جیسی میڈیا میں بتائی جا رہی ہے اور جس میں اسرائیل بھی شامل ہو؛ کے بارے ہمیں کوئی پیشکش نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : درود شریف میں تبدیلی کے اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے پر ملت جعفریہ کو شدید تحفظات ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

ایران سے مقابلے کے لئے بنائی جانے والی مبینہ عرب-اسرائیل نیٹو کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اردنی وزیرخارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں! اردن نے ایران سے مقابلے کے لئے تل ابیب پر مشتمل کسی فوجی اتحاد کے بارے کچھ سنا ہے اور نہ ہی اردن کو ایسی کوئی پیشکش دی گئی ہے!

ایمن الصفدی نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ 9 عرب سربراہان مملکت کے اجلاس، جو جاری ماہ کے اواسط میں سعودی شہر جدہ میں منعقد ہو گا، کے ایجنڈے میں ایران کے خلاف ایسے کسی اتحاد کی تشکیل شامل نہیں!

اس حوالے سے اردنی وزیرخارجہ نے اپنی گفتگو کے آخر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ اردن ہر اس منصوبے کا حامی ہے جو عرب ممالک کے تعاون میں توسیع کے لئے بنایا گیا ہو تاہم گذشتہ صدی کے پانچویں عشرے میں دستخط کیا گیا عرب ممالک کے مشترکہ دفاع کا معاہدہ اب ختم ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button