نسلوں کی تربیت کی ابتدا ماں کی گود ہے،مکتب اہلبیت ع مثالی ماں عطا کرتا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
شیعیت نیوز: مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے دو روزہ مرکزی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکیزہ معاشروں کی تشکیل میں خواتین کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے۔نسلوں کی تربیت کی ابتدا ماں کی گود ہے۔مکتب اہلبیت ع مثالی ماں عطا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہی ملت طاقتور اور سر بلند ہوتی ہے جو سیاسی میدان میں اپنی قوت کو منوائے ، علامہ مقصود ڈومکی
انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ دور میں وطن عزیز کی ترقی و استحکام اور اپنے عقائد و حقوق کے تحفظ کے لیے خواتین کی میدان عمل میں موجودگی انتہائی ضروری ہے۔ثقافتی یلغار کی تباہ کاریاں معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہی ہیں۔ایسی صورتحال میں خواتین کو مزید ذمہ دارانہ انداز اپنانا ہو گا۔نو منتخب صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اعتماد کے اس اظہار پر مرکزی قیادت اور شعبہ خواتین کا شکریہ ادا کیا۔







