طالبان کے دو وزرا کے بیرون ملک دورے پر پابندی

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ نے طالبان انتظامیہ کی کابینہ کے دو وزیروں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔
نیویارک میں سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ طالبان کابینہ کے اعلی تعلیم کے وزیر عبدالباقی حقانی اور نائب وزیر تعلیم سعید احمد شہید کسی دوسرے ملک کا دورہ نہیں کرسکیں گے۔
یہ فیصلہ پابندیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل ، تین برس میں تیسری مرتبہ عام انتخابات کا اعلان
اقوام متحدہ کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ افراد خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی پامالی کے مرتکب ہورہے ہیں۔
اگرچہ اقوام متحدہ نے تمام طالبان لیڈروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم مذکورہ دو وزرا کو چھوڑ کر طالبان کابینہ کے ارکان کو عارضی استثنی دے رکھا ہے جس میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ازبکستان کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر عبدالعزیز کاملوف افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سرکاری دورے پر ہیں، اس موقع پر انہوں نے طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اہل بیتؑ کے گستاخ ملعون سلطان گل کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کا پشاور میں احتجاج
طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات اور نقل و حمل کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملاقات میں ازبک صدر کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان عصمت اللہ ایرگش اف بھی ازبکستان کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر کے ہمراہ تھے۔
یاد رہے کہ ابھی تک اس ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔