بے بنیاد الزامات کی تکرار نے اقوام متحدہ کی ساکھ کو متاثر کیا ہے، غریب آبادی
شیعیت نیوز: ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور اور انسانی حقوق کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ کے رد عمل میں کہا کہ ایران کےخلاف بے بنیاد الزامات کا دھراؤ اقوام متحدہ کی ساتھ کو نقصان پہنچتا ہے۔
ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار کاظم غریب آبادی نے ایران میں انسانی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ کے جواب میں ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں : شہزادی سکینہ بنت الحسین ؑ کے گستاخ ملعون سلطان گل کی فوری گرفتاری اور سزا کیلئے اسلام آباد میں احتجاج
ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور اور انسانی حقوق کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی تکرار، اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل کی رپورٹ جس میں ایران کے خیالات کا ایک فیصد سے بھی کم ہے، پر ایک نظر ڈالنا؛ ان کے اس دعوے کو غلط ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ رپورٹ میں ایرانی حکومت کی فراہم کردہ معلومات بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنا آئین پاکستان کے ساتھ غداری ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
غریب آبادی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے نام نہاد خصوصی نمائندے ’’جاوید رحمان‘‘ کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو کاپی اور پیسٹ کرنا اس تنظیم کی ساکھ کو مجروح کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق ایران سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے رپورٹروں کے ساتھ تعاون کرے۔







