مشرق وسطی

شام میں الرقۃ سینٹرل جیل سے داعشیوں کے فرار کے بعد شہر الرقہ میں ہائی الرٹ

شیعیت نیوز: بعض ذرائع ابلاغ نے الرقۃ سینٹرل جیل سے داعش کے متعدد قیدیوں کے فرار ہونے کی خبر دی ہے۔

نیوز ایجنسیز نے رپورٹ دی ہے کہ شمالی شام کے شہر الرقہ میں داعش کے سابقہ ہیڈ کوارٹر کہ جسے بعد میں سب جیل قرار دیا گیا ہے، جس سے داعش کے متعدد قیدی فرار ہوگئے ہیں۔

حزب اختلاف سے منسلک سیرین ہیومن رائٹس تنظیموں نے رپورٹ دی ہے کہ اس واقعے کے بعد سے سیرین ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے نام سے معروف کرد عسکریت پسند گروہ اور ان گروپوں سے وابستہ سکیورٹی فورسز آج صبح سے الرقۃ سینٹرل جیل کے گرد کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار کھڑی ہیں۔

بعض دیگر ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے قیدیوں کے زندان سے فرار ہونے کی وجہ سے فورسز آج صبح ہی سے الرٹ ہیں۔

مقامی اخبار کے مطابق، داعشی قیدی آج صبح ہی فرار ہوئے، جس کے بعد سے سینٹرل جیل کے اردگرد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، اس واقعے کے بعد ایمبولینسز بھی جیل کے علاقے میں پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا روحانی سفر حج سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ

دوسری جانب ترکی سے وابستہ دہشت گرد گروہ الجبھۃ الشامیہ و احرار الشام میں ہونے والی خونریز جھڑپوں میں اب تک 22 دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں۔

نور پریس کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے حلب کے علاقے الباب میں ترکی سے وابستہ دہشت گرد گروہ الجبھۃ الشامیہ و احرار الشام میں ہونے والی خونریز جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے اور اب تک 7 افراد ہلاک اور 4 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

ترکی سے وابستہ دہشت گرد گروہ الجبھۃ الشامیہ و احرار الشام کے دہشت گرد ایک دوسرے کے خلاف جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں اور دہشت گرد گروہ الجبھۃ الشامیہ نے اپنے دہشت گردوں کیلئے بھاری ہتھیاروں کی ایک کھیپ روانہ کی ہے۔

شام کے شمالی علاقوں کے باشندے ترکی اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کے حملوں اور خطرات سے تنگ آچکے ہیں اور انہوں نے بارہا مظاہرے کر کے ترک فوج کی شام سے واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ شام کی حکومت نے بھی بارہا امریکا اور ترکی کی فوجی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان فوجوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button