قابض اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی مزدور نبیل غنیم کو شہید کردیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی مزدور نبیل غنیم کو اتور کی صبح گولی مار کر شہید کر دیا۔ یہ واقعہ مغربی کنارے کے شمالی حصے قلقلیہ میں فلسطین تقسیم کرنے والی اسرائیلی دیوار کے نزدیک پیش آیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے شہید مزدور کی شناخت نابلوس کے رہائشی 53 سالہ نبیل غنیم کے طور پر کرائی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق نبیل غنیم کو جلجولیا گیٹ پر گولی کا نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا کہ اسرائیلی فوجی نے اس فلسطینی کو اس وقت گولی ماری جب وہ اسرائیل کی قائم کردہ دیوار کو توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔
دریں اثنا اسرائیلی فوج نے کئی فلسطینی مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ یہ اغوا کا واقعہ جنین کے جنوب مغربی قصبے برطعہ میں پیش آیا ہے۔ قیدیوں سے متعلق فلسطینیوں کی قائم کردہ سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی فوج نے 13 فلسطینی کواٹھا بھی لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی شہداء کے پاکیزہ خون کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسماعیل ھنیہ
دوسری جانب ایک صہیونی باشندے نے گزشتہ رات تل ابیب میں اسرائیل مخالف مظاہرے کے دوران 2 فلسطینی لڑکیوں کو گاڑی سے قتل کردیا۔
ایک صہیونی باشندے نے گزشتہ رات تل ابیب میں اسرائیل مخالف مظاہرے کے دوران 2 فلسطینی لڑکیوں جس کے ہاتھ میں فلسطینی پرچم تھا،کو گاڑی سے قتل کیا۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہ دونوں لڑکیاں مقبوضہ شمالی فلسطین کے علاقے "دیر الاسد” میں رہتی ہیں۔
دونوں نوجوان لڑکیوں کے بچانے کے لیے ڈاکٹروں کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔
یہ مظاہرہ 1967 کی جنگ کی 55 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کیا گیا (جس کے نتیجے میں مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ کی پٹی پر قبضہ ہوا)۔
صہیونی فوج نے اپریل کے اوائل میں مغربی کنارے میں بیت لحم کے مشرق میں ایک 19 سالہ فلسطینی لڑکی کو گاڑی سے قتل کیا۔