ایران

غیر ملکی موجودگی خطے میں عدم تحفظ کی وجہ ہے، ایرانی وزیر دفاع جنرل آشتیانی

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر دفاع جنرل آشتیانی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام تمام علاقائی ممالک کی شرکت سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس میں عدم تحفظ کی وجہ غیر ملکیوں کی موجودگی ہے۔

یہ بات بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے جمعہ کے روز جنوبی صوبے ہرمزگان کے دورے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پروگراموں کی ترجیحات میں سے ایک زمینی اور فضائی دفاعی افواج بالخصوص بحریہ کو مضبوط بنانا ہے۔

جنرل آشتیانی نے کہا کہ ایران کی جغرافیائی سیاسی پوزیشن بالخصوص خلیج فارس کے علاقے میں اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے، وزارت دفاع مسلح افواج کی ضروریات کے مطابق اور علاقائی خطرات کو روکنے کے لئے بحری بیڑے کو جدید اور لیس کرنے کے لیے کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مخالف سیاسی ہنگامہ آرائیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، محمد اسلامی

انہوں نے مزید کہا کہ خطے اور دنیا کے لیے ہمارا پیغام امن و استحکام ہے اور ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام خطے کے تمام ممالک کی شرکت سے حاصل کیا جا سکتا ہے، بیرونی موجودگی اس میں عدم تحفظ کا باعث ہے۔

جنرل آشتیانی نے خبردار کیا کہ ایران عوام کے مفادات کے دفاع اور اسے درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران نتیجہ خیز مذاکرات کا راستہ کبھی ترک نہیں کرے گا۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ حکومت، پارلیمنٹ کے پاس کردہ بل کی پابند ہے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نتیجے تک پہنچنے والے مذاکرات سے کبھی دور نہیں ہوں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کو جنون آمیز پابندیوں سے دوری اور حقیقت پسندانہ رویہ اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انہوں نے جوہری توانائی کی عالمی تنظیم آئی اے ای اے سے بھی کہا کہ وہ سیاسی اقدامات سے گریز کرتے ہوئے، اپنی توجہ تکنیکی معاملات پر مرکوز کرے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے واضح کیا کہ ہمیں سو فیصد یقین ہے کہ ایران پابندیوں کے غیر مؤثر بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button