اہم ترین خبریںپاکستان

شام میں پھنسے پاکستانی زائرین کی آواز سن لی گئی، قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز بھیجنے کا فیصلہ

وزارت ہوا بازی کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں سے تمام زائرین 24 گھنٹوں میں وطن پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

شیعیت نیوز:شامی دارالحکومت میں پھنسے پاکستانی زائرین کی آواز سن لی گئی، زائرین کو باحفاظت وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز دمشق پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شام کے دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کے بعد ایئرپورٹ غیر فعال ہے اور پروازیں منسوخ ہیں۔ پروازیں منسوخ ہونے سے سیکڑوں زائرین وہاں پھنس گئے جنہوں نے دمشق میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کیا اور مدد طلب کی۔

پاکستانی سفیر نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے سی ای او پی آئی اے اور حکومت پاکستان کو خط لکھا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق خط میں شام میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے شامی شہر حلب پروازیں بھیجنے کا کہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جو لوگ اسلام کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ فتنہ و فساد کی سیاست میں مصروف ہیں،علامہ حسین مسعودی

وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے آج پرواز بھیجنے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ شام کے شہر حلب پرواز بھیجنے فیصلہ لاہور ائیرپورٹ پر وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ایوی ایشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں دمشق میں پھنسے زائرین کو بذریعہ بس دمشق سے حلب منتقل کیا جائے گا، جہاں سے پی آئی اے کا طیارہ ان کو وطن واپس لائے گا۔ وزارت ہوا بازی کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں سے تمام زائرین 24 گھنٹوں میں وطن پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button