ملکی یکجہتی کونسل کے شیعہ سنی علماء واکابرین کے وفد کی ایرانی سفیر سے اسلام آباد میں ملاقات
شیعیت نیوز: ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات کی۔اس موقع پر شرکائے ملاقات نے امت مسلمہ کو درپیش مسائل، تحفظ ناموس رسالتؐ، اسلاموفوبیا اور پاک، ایران تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: سلطان عرب و عجم حضرت امام رضا (ع) کی ولادت مبارک ہو
ملاقات میں لیاقت بلوچ کے علاوہ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر، مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، اسلامی تحریک کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل پیر صفدر گیلانی، ، جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء پیر عبدالشکور نقشبندی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء طاہر تنولی، تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل، ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کے صدر ڈاکٹر طارق سلیم، صوبہ شمالی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ جعفر نقوی اور دیگر شامل تھے۔







