عراق

عراقی شہروں میں بدامنی پھیلانے کا امریکی منصوبہ

شیعیت نیوز: ایک عراقی عہدیدار نے عراقی شہروں میں بدامنی پھیلانے کے لئے شام میں تعینات امریکی فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان گہرے تعاون کی خبردی ہے۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق حشدالشعبی کے ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ عراقی صوبوں میں داعش دہشـت گردوں کو منتقل کرنے میں امریکہ بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔

عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کے عراقی سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ حشدالشعبی کے جوانوں نے صوبہ الانبار کی وادی حوران میں داعش دہشت گردوں کے خفیہ اڈوں کا پتہ لگایا ہے ۔

اس سیکورٹی ذریعے کے مطابق عراقی شہروں میں بدامنی پھیلانے کے لئے داعش کے تقریبا ایک سو دہشت گرد اور کئی سرغنے مخصوص اور پرامن راستوں سے امریکی فوجیوں کی پشت پناہی میں شام سے وادی حوران کے علاقے میں داخل ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : جارحین سعودی اتحاد صنعا کے ہوائی اڈے سے پروازوں کی اجازت نہیں دے رہے، یمن

اس سیکورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ موصل کے مواصلاتی راستوں سے مغربی الانبار میں داخل ہونے والے دہشت گردوں نے عراقی سیکورٹی اہلکاروں منجملہ حشدالشعبی کے خوف سے اپنے اڈوں کے اطراف کے علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔

عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنے کے لئے بغداد و واشنگٹن کے درمیان کئی دور کے اسٹریٹیجک مذاکرات کے باوجود امریکہ عراق میں قابض ہے اور امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حوالے سے عراقی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ۔

دوسری جانب عراق میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کاروان پر حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے’’العبایجی‘‘ میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کاروان کو نشانہ بنایا گیا، جس کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی عراقی گروہ نے قبول نہیں کی ہے، تاہم رپورٹ ملنے تک اس دھماکے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں اور امریکی دہشت گردوں کا شکار عراق میں روز کا معمول بن گیا ہے۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی دہشت گرد ملک سے باہر نہیں نکل جاتے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button