یمن

جارحین سعودی اتحاد صنعا کے ہوائی اڈے سے پروازوں کی اجازت نہیں دے رہے، یمن

شیعیت نیوز: صنعا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم پروازیں شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں تاہم جارحین سعودی اتحاد ابھی تک ضروری اجازت نامے نہیں دے رہا ہے۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صنعا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر خالد الشائف نے کہا کہ ہم پروازوں کے لیے پوری طرح تیار ہیں لیکن جارحین سعودی اتحاد ابھی تک ضروری اجازت نامے جاری نہیں کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جارحین صنعا کے ہوائی اڈے سے پروازوں کی رفت و آمد کے وقت اور اس کے اعلان کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جارحین سعودی اتحاد نے صنعا کے ہوائی اڈے سے پروازیں شروع کرنے کے لیے ضروری عزم اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے،الشائف نے تاکید کی کہ اب تک 25 پروازوں میں سے صرف اردن کے لیے 6 اور قاہرہ کے لیے ایک پرواز ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مخالف قرارداد امتیاز حاصل کرنے کی کوشش، ایران کسی کو خراج نہیں دے گا، احمد خاتمی

انہوں نے اقوام متحدہ کے غیر فعال ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے سعودی اتحاد پر ایسی پروازیں شروع کرنے کے لیے ضروری دباؤ نہیں ڈالا جس کے بارے میں جنگ بندی کی شرائط میں زور دیا گیا تھا۔

الشائف نے زور دے کر کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ سعودی اتحاد اسی پالیسی اور تاخیر پر عمل کرے گا جیسا کہ اس نے پچھلے دو ماہ کی جنگ بندی کے دوران کیا ہے۔

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کئی شہروں پر گولہ باری کی ہے۔

یمن کی سرکاری خبررساں ایجنسی سبا کے مطابق، سعودی اتحاد نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو دس بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ سعودی اتحاد نے صوبہ مآرب، تعز، حجہ، صعدہ ضالع پر گولہ باری کی جبکہ کئی شہروں پر جاسوسی پروازیں بھی انجام دیں۔

اگرچہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں یمن میں جنگ بندی میں مزید دوماہ کی توسیع کردی گئی ہے تاہم سعودی فوجی اتحاد جنگ بندی کی تواتر کے ساتھ خلاف ورزی کر رہا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے جمعرات کو خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی کی پاسداری سعودی اتحاد کی جانب سے پابندی کیے جانے سے مشروط ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button