اہم ترین خبریںایران

ایران مخالف قرارداد امتیاز حاصل کرنے کی کوشش، ایران کسی کو خراج نہیں دے گا، احمد خاتمی

شیعیت نیوز: ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی۔

خطیب جمعہ نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی ایران مخالف قرارداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مخالف قرارداد کا مقصد امتیاز حاصل کرنا ہے لیکن انقلاب اسلامی نے آج تک کسی کو امتیاز اور خراج ادا نہیں کیا ہے۔

خطیب جمعہ نے امریکہ، اسرائیل اور تین یورپی ممالک کی ایران کے خلاف معاندانہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کسی کو خراج اور ٹیکس ادا نہیں کرتا۔

سید احمد خاتمی نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے ایران مخالف قرارداد منظور ہونے سے قبل اسرائیل کے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی جس سے واضح ہوتا ہے کہ بین الاقوامی جوہری ادارہ مستقل نہیں ہے بلکہ یہ ادارہ امریکہ، اسرائيل اور بعض یورپی ممالک کے اہداف اور مفادات کے لئے کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلطان عرب و عجم حضرت امام رضا (ع) کی ولادت مبارک ہو

انھوں نے کہا کہ غلط اطلاعات پر مبنی قرارداد غلط ہوتی ہے۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے کئی انسپکٹر اسرائیل کے لئے جاسوسی کرتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ایران کے متعدد دانشوروں کو اسرائیل اب تک شہید کرچکا ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ، لیکن ایران کی صداقت کا جواب ہمیشہ منفی دیا گیا ۔

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے اکثر انسپکٹر امریکہ اور اسرائیل کی آنکھ ہیں، یہ انسپکٹر بین الاقوامی ایجنسی کے لئے نہیں بلکہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی آڑ میں امریکہ اور اسرائیل کے لئے کام کرتے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ہمارا انقلاب استقامتی انقلاب ہے اور ہم کسی کی دھونس اور دھمکی کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کو باج و خراج ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button