نوپور شرما کے توہین رسالت کے خلاف دہلی سمیت مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے

11 جون, 2022 02:35

شیعیت نیوز: بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے توہین رسالت کے معاملہ کے خلاف کل دہلی سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے ہیں۔

احتجاج کا سب سے زیادہ اثر اترپردیش اور مغربی بنگال میں دیکھا گیا۔ کہیں مظاہرے پُرامن رہے اور کہیں تناؤ کے بعد تشدد پھوٹ پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : آل رسول کا پاکیزہ و بے عیب کردار عالم انسانیت کے لئے قابل تقلید ہے، علامہ مقصودڈومکی

یاد رہے کہ نوپور نے پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے سامنے بھی نماز جمعہ کے بعد نمازیوں نے نوپور کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین ہاتھوں میں پوسٹر بینرز اٹھا کر احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ نوپور شرما کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے۔

دہلی کی جامع مسجد کے باہر نماز کے بعد سیڑھیوں پر زبردست نعرے بازی ہوئی۔ لوگوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے خلاف ناراضگی ظاہر کی اور گرفتاری کی مانگ کی۔

یہ بھی پڑھیں : قطر میں اسرائیلیوں کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے داخلے کی اجازت مل گئی!

تلنگانہ میں بھی نماز کے بعد مظاہرین نے ہنگامہ کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی معطل لیڈر شرما کے متنازعہ بیان کے خلاف دارالحکومت حیدرآباد کی مکہ مسجد کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ علاقے میں پولس فورس اور سی آر پی ایف تعینات ہے۔

نوپور نے پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ اس کی وجہ سے بی جے پی نے ان کے خلاف کارروائی کی لیکن مسلمانوں کا کہنا ہے کہ نوپور شرما کو گرفتار کیا جانا چاہیئے۔ نوپور شرما کے خلاف دہلی میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

12:21 صبح مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔