راولپنڈی، آئی ایس او کے زیراہتمام برسی امام خمینی کی تقریب کا انعقاد
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے شہید فخرالدین یونٹ علی پور کے زیراہتمام امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: امام رضا علیہ السلام کی حکمت، تدبر اور دانش کو مشعل راہ بنانا ہر دور کی ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
آئی ایس او راولپنڈی کیجانب سے بانی انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ روح اللہ خمینی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد ہونیوالی تقریب سے حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسین مبلغی، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری شہریار حسین، ڈویژنل صدر مظاہر حسین اور علامہ جان حیدری نے خطاب کیا۔ برسی امام خمینی کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی تقریب میں مقامی لوگوں اور آئی ایس او کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔







