صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصیٰ میں لڑکیوں کے مدرسہ پر حملہ

شیعیت نیوز: صیہونی غاصبوں نے کل (جمعرات) مسجد الاقصیٰ میں لڑکیوں کے مدرسہ پر چھاپہ مارا اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ حملہ اسی وقت کیا گیا جب صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصیٰ پر دوبارہ حملہ کیا، صیہونی جنگجوؤں نے مسجد الاقصیٰ میں لڑکیوں کے مدرسہ سے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی فورسز نے اسے بیت الیاہو کے تفتیشی مرکز میں منتقل کر دیا۔
آج صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصیٰ کے مناظر پر ایک بار پھر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : امام رضا علیہ السلام کی حکمت، تدبر اور دانش کو مشعل راہ بنانا ہر دور کی ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
مرکزاطلاعات فلسطین نے بھی ایک فلسطینی قیدی کی دوبارہ گرفتاری کی خبر دی ہے جسے صیہونی حکومت نے آٹھ سال تک قید میں رکھا ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے رہائی پانے والے قیدی ’’محمد الفیراوی‘‘ کو دوبارہ گرفتار کر لیا جسے دو روز قبل صیہونی حکومت کی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
دوسری جانب مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے بعد، کل جمعرات کو اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک اور سات کو زخمی کردیا۔
الجزیرہ نے فلسطینی ہلال احمر کے حوالے سے بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع شہر حلول میں قابض صیہونی حکومت کی فوج کی گولی لگنے سے ایک فلسطینی شہید اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : برطانوی مسلمان اپنے پیشہ ورانہ کام کے مقامات پر اسلاموفوبیا کا شکار
مرکزاطلاعات فلسطین نے سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں کی جانب سے # القدس_ریڈ_لائن اور #ال_اقصی_ریڈ_لائن کے ہیش ٹیگز کے اجراء کا بھی اعلان کیا۔
مسجد اقصیٰ کے واقعات کی پیروی کے لیے ان ہیش ٹیگز کا آغاز کرتے ہوئے، ان کارکنوں نے صہیونی فوج اور یہودی آباد کاروں کے مسلسل حملوں کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کیا۔