مشرق وسطی

اخوان المسلمین کے 21 رہنماوں اور کارکنوں کو پھانسی اور عمر قیدکی سزا

شیعیت نیوز: مصر کی ایک عدالت نے اخوان‌ المسلمین کے 21 رہنماوں اور کارکنوں کو پھانسی اور عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق مصر کی عدالت نے کل اخوان ‌المسلمین کے 3 اراکین کو پھانسی جبکہ 18 کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ پھانسی کی سزا پانے والوں میں اخوان ‌المسلمین کے رہنما محمد عبدالله خمیس ادریس، محمد صالح ریاض اور هلیل عبدالله علی رحیل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی جنتا پارٹی کا متعصبانہ طرز عمل سب پر آشکار ہے، اسرائیل سے تعلقات کی باتیں عالمی سازش کا حصہ ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

اخوان ‌المسلمین کے رہنماؤں اور کارکنوں پرعدالت کے ایک جج طارق ابو زید کو قتل کرنے، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے، بم دھماکے کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزامات تھے۔

مصر میں حکومت مخالفین کا ماننا ہے کہ عبد الفتاح السیسی کی حکومت سے وابستہ عدالتوں نے گزشتہ برسوں کے دوران بے بنیاد اور جھوٹے مقدموں کے تحت اخوان‌ المسلمین کے کئی رہنماوں اور اراکین کو بڑی بڑی سزائیں سنائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شعائر اسلامی کی بڑھتی بے حرمتی کےخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا جائے گا علامہ ساجد نقوی

واضح رہے کہ عبد الفتاح السیسی نے 2013 میں ایک فوجی کودتا کے ذریعے مصر کے صدر محمد مرسی کو اقتدار سے برطرف کرنے کے بعد حکومت پر قضہ جما لیا تھا۔ اقتدار پر قابض ہونے سے پہلے عبد الفتاح السیسی مصر کے وزیر دفاع تھے۔

مصر کے اعلی حکام نے 2013 میں اخوان ‌المسلمین کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button