اہم ترین خبریںپاکستان

شعائر اسلامی کی بڑھتی بے حرمتی کےخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا جائے گا علامہ ساجد نقوی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت میں سیاسی رہنماؤں کے سیاسی مباحث کے دوران شعائر اسلا م اور پیغمبر اسلام کے خلاف دیئے گئے ریمارکس کو گستاخانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کی شدید الفاظ میں مذمت اور اس پر تشویش کا اظہار کیا ۔

شیعیت نیوز: شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھارت میں شعائر اسلام اور پیغمبر اکرم کے حوالے سے دیئے گئے ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پڑوسی ملک میں پیغمبر اسلام اور شعائر اسلام کی بڑھتی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت و قابل تشویش ہے، اسلامی ممالک کا رد عمل مستحسن ، مزید موثر اقدامات کرکے بھارتی مسلمانوں کو توہین، دباؤ اور مظالم سے بچانے کی ضرورت ہے، یوم جمعہ یوم احتجاج کے طور پر مناتے ہوئے آئمہ جمعہ خطبات میں اس کےخلاف قراردادیں منظور کرائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت میں سیاسی رہنماؤں کے سیاسی مباحث کے دوران شعائر اسلا م اور پیغمبر اسلام کے خلاف دیئے گئے ریمارکس کو گستاخانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کی شدید الفاظ میں مذمت اور اس پر تشویش کا اظہار کیا ۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر سمیت پورے انڈیا میں پہلے ہی مسلم کمیونٹی کےساتھ دیگر اقلیتوں کو مختلف اندا ز میں مظالم، دباؤ اور توہین کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ دوسری طرف سیاسی مباحثہ میں بھی توہین آمیز ریمارکس سے پوری دنیا باالخصوص مسلم دنیا کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی گئی اس حوالے سے پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی جانب سے جس طرح رد عمل آیا وہ مستحسن البتہ ان اقدامات کو مزید موثر کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ بھارت میں مقیم مسلمانوں پر دباؤ، توہین اور مظالم کا خاتمہ کیا جاسکے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہاہے کہ جمعة المبارک کو اجتماعات جمعہ میں اس کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں اور انتہاءپسندی کے خلاف قراردادیں منظور کی جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD ) کی متعصبانہ بیلنس پالیسی ، ایکبار پھر بےگناہ شیعہ جوانوں کودہشت گرد بناڈالا

دوسری جانب علامہ سید ساجد علی نقوی نے 2018ءس تحفظ خوراک سے منسوب بین الاقوامی یوم پر اپنے پیغام میں کہاکہ بہترین خوراک زندگی کی بنیاد ہے، کرئہ ارض کے ماحول کو بہتر اور وسائل کی تقسیم کو منصفانہ کئے بغیر اس بڑھتے ہوئے چیلنج کا سامنا نہیں کیا جاسکتا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ اس وقت انسانیت کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ انتہاءپسندی و دہشت گردی کے ساتھ اگر کوئی ہے تووہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور اس کی وجہ سے بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور وسائل کی تقسیم میں بے اعتدالی ہے، عالمی برادری کو ابھی سے اس ماحولیاتی تبدیلی ، اس کے اثرات، خوراک کی کمی ، غربت اور امارات میں بڑھتے ہوئے فرق کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے قرآن پاک میں بھی آفاقی پیغام ہے کہ ” دولت چند ہاتھوں میں گھومتی نہ رہے “ اس فلسفے کو سمجھ کر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ، دنیا میں خوراک کے بے پناہ وسائل ہیں البتہ جب قدرتی نظام کو بگاڑنے کے اقدامات کیے گئے تو اس کے اثرات آج ماحولیاتی آلودگی اور ٹمریچر بڑھنے کی صورت میں سامنے آرہے ہیں اور اگر اس جانب سنجیدگی سے غور نہ کیاگیا تو پھر اس چیلنج سے نمٹا انتہائی مشکل ترین ہوگا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button