یمن

پیغمبر اسلامؐ کی توہین اور گستاخی کرنا اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ہے، انصاراللہ

شیعیت نیوز: یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شان میں توہین اور گستاخی اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔

یہ بات محمد عبدالسلام نےکل بروز پیر اتوار کی رات بھارت کی حکمران جماعت کے ترجمان نپور شرما کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کے ردعمل میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی توہین اخلاقی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتی ہے اور انبیاء کا مقام اور ان کا مشن تمام اقوام اور لوگوں کے لیے قابل احترام ہیں۔

انہوں نے بھارت کی حکمران جماعت کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی مذمت کر کے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔

بھارت کی حکمران جماعت کے دو ارکان کی جانب سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کے خلاف عوامی احتجاج کے پھیلاؤ کے ساتھ اس پارٹی نےان دونوں ارکان میں سے ایک کو برطرف اور دوسرے رکن کی رکنیت مزید تحقیقات تک معطل کردی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی تعاون تنظیم کی بھارتی عہدیدار کی پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کی مذمت

دوسری جانب اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت مکمل جنگی جرم ہے جبکہ اس قسم کے سارے جرائم امریکی حمایت سے انجام پا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکہ کے ایسے انیس جٹ طیاروں کی شناخت کی ہے جو یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحانہ کمپین میں استعمال ہوتے رہے ہیں۔ سعودی اتحاد نے امریکی حمایت سے یمنی عوام کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے اور یمنی عوام کے خلاف کئے جانے والے فضائی حملوں میں امریکی طیارے بھی استعمال ہوتے رہے ہیں۔

اس امریکی اخبار نے سعودی اتحاد کی فوجی مشقوں میں بھی امریکی ساخت کے طیاروں کے استعمال کا دعوی کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کے اس اخبار کا کہنا ہے کہ یمن کی جنگ کے آغاز کے بعد سے امریکہ نے سعودی اتحاد میں شامل مختلف ملکوں کے ساتھ ہتھیاروں کے کئی سمجھوتے کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button