جن ممالک میں انقلاب کی تحریکیں چل رہی ہیں وہ امام خمینی کو اپنا لیڈر سمجھتے ہیں، علامہ نقی ہاشمی

06 جون, 2022 10:58

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام امام راحل، رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی برسی کی مرکزی تقریب جامع مسجد جعفریہ سورج میانی ملتان میں منعقد ہوئی، تقریب میں علمائے کرام، سابقین آئی ایس او، اہل علاقہ اور تنظیمی شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب سے شاعر اہل بیت زوار حسین بسمل، علامہ حسنین عسکری اور حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ نقی ہاشمی نے خطاب کیا۔ ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ڈاکٹر جوہر عباس نے بھی خطاب کیا۔ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ نقی ہاشمی نے اپنے خطاب میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اُن کے مجاہدانہ کرادر پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: حضور رحمۃ للعالمین کی شان میں گستاخی ھندوستان کے اسلام اور امت مسلمہ سے متعلق روئیے کو بے نقاب کر رہے ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

علامہ نقی ہاشمی نے کہا کہ امام خمینی رضوان اللہ علیہ آج حریت پسندوں کے لیے رول ماڈل ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں جہاں بھی حریت پسند ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں وہ امام خمینی کو اپنا لیڈر سمجھتے ہیں، آج خمینی بت شکن ایک فکر اور نظریہ بن چکا ہے، جن ممالک میں انقلاب کی تحریکیں چل رہی ہیں وہ امام خمینی کو اپنا لیڈر سمجھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں انقلابی شخصیات چاہے وہ کسی بھی مذہب یا مسلک سے ہوں وہ امام خمینی سے متاثر ہیں، خمینی بت شکن نے وقت کے طاغوت کے سامنے کلمہ حق کہنے کا سبق دیا، بحرین، یمن، سعودی عرب، شام، فلسطین اور کشمیری مسلمان امام خمینی کے راستے کو ہی نجات کا راستہ سمجھتے ہیں۔

 

11:23 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔