شہبازشریف حکومت نے جبری لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی

30 مئی, 2022 12:12

شیعیت نیوز: وفاقی کابینہ نے جبری لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عراق کے بعد یمن کا بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف قانون سازی کا فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیر مواصلات اسعد محمود الرحمٰن اور شازیہ مری کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین، فیصل سبزواری اور آغا حسن بلوچ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی انسانی حقوق کے نمائندوں، سینئر قانون دانوں اور کسی بھی متعلقہ شخص سے معاونت حاصل کر سکتی ہے۔

4:41 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔