اہم ترین خبریںپاکستان

ہمیں بین الاقوامی تعلقات کے معاملے میں اپنے جوہری قد کاٹھ اور قومی وقار کو مقدم رکھنا ہو گا، علامہ راجہ ناصرعباس

عالمی استکباری طاقتوں کی خود ساختہ حاکمیت کو بیدار، باضمیر اور باشعور مسلمان کبھی تسلیم نہیں کر سکتے

شیعیت نیوز: مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایٹمی طاقت بننے کی چوبیسویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے حقیقی قیام کے لیے طاقت کا توازن ازحد ضروری ہے۔علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں چوکنا اور جدید ہتھیاروں سے لیس رہنے کی ضرورت ہے۔مہلک اور مہنگے ہتھیاروں کی دوڑکسی اعتبار سے قابل ستائش نہیں تاہم دفاعی حکمت عملی کے تقاضوں سے غافل نہیں رہا جا سکتا۔ارض پاک عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت ہے۔ہمیں بین الاقوامی تعلقات کے معاملے میں اپنے جوہری قد کاٹھ اور قومی وقار کو مقدم رکھنا ہو گا۔پوری قوم ملک و قوم کی سلامتی اور عالمی امن کے قیام کے لیے جوہری صلاحیتوں کو ناگزیر سمجھتی ہے۔عالمی استکباری طاقتیں یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ پاکستانی قوم اپنی ایٹمی طاقت کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی بھی اجازت نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صادق آل محمد علیہ السلام کی سیرت طیبہ پوری امت مسلمہ کے لیے رہنما ہے، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ "یومِ تکبیر” رب کریم کی کبریائی کا اعتراف ہے۔خدائے بزرگ و برتر نے ہمیں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بخشا ہے۔جو قوم رب کائنات کو سپر پاور سمجھتی ہے وہ کسی بھی دنیاوی خدا کے سامنے سرنگوں نہیں ہوتی۔عالمی استکباری طاقتوں کی خود ساختہ حاکمیت کو بیدار، باضمیر اور باشعور مسلمان کبھی تسلیم نہیں کر سکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button