اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے4دہشت گردوں کوبھاری جرمانہ اوردو بار سزائےموت کاحکم

ذرائع کے مطابق چاروں دہشت گرد ایکسین واپڈا شہید یوسف حسین طوری کے علاوہ شہید مصطفٰی شیرازی، شہید علامہ وسیم شیرازی کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں

شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی ہزارہ ریجن کے کامیاب تفتیشی مراحل کے بعد بالآخر 3 شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے4سفاک دہشت گردوں کو 6 برس بعد 15 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ دو دو بار موت کی سزاسنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں سعودی نواز کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے4 سفاک دہشت گردوںتیمور فریدون ، خالد عمر، شہزاد کیانی اور راجہ مصطفیٰ سلطان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 15 لاکھ روپے جرمانے اور دو دو بار سزائے موت کا حکم سنادیا ہے۔

10 دسمبر 2016 کو ایبٹ آباد کے علاقے شیخ البانڈی بالمقابل شمع بیکری مری روڈ پرنامعلوم ملزمان نے سابقہ ایکسین واپڈا یوسف حسین کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ مقتول کا تعلق شیعہ اثناعشری مکتب فکر سے تھا۔ شہید کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی یا عداوت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی پارلیمنٹ کا قابل رشک اقدام، تمام غیرت مند مسلمانوں کے دل جیت لیئے

مقدمہ سی ٹی ڈی ہزارہ ریجن میں درج ہوا ، سی ٹی ڈی نے مقدمہ کی تفتیش سائنسی اور خطوط پر شروع کرکے جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کے ذریعے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انٹیروگیٹ کیااور مقدمہ میں چار ملزمان ٹریس کرکے گرفتار کیئے گئےجن کا تعلق سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی سےپایا گیا جنہوں نے محض شیعہ مسلک سے تعلق کے سبب یوسف حسین کو شہید کیا تھا۔

تفتیش کی تکمیل کے بعد سی ٹی ڈی نے 21 جولائی 2020 کو انسداد دہشت گردی عدالت ہزارہ ریجن میں چالان داخل کیا۔ مقدمہ کا ٖٹرائل مکمل ہونے کے بعد 26 مئی 2022 کو مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے تینوں نامزد ملزمان تیمور فریدون ولد فریدون سکنہ ملکپورہ ایبٹ آباد، خالد عمر ولد محمد حنیف سکنہ پاڑہ چنار حال شیخ البانڈی ایبٹ آباد اور شہزاد کیانی ولد غلام مصطفیٰ سکنہ شیخ البانڈی کو دودوبار سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ ایک ملزم راجہ مصطفیٰ سلطان ولد راجہ سلطان سکنہ شیخ البانڈی کے خلاف کارروائی روپوشی شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کے اعزازمیں عشائیہ، بین الاقوامی اسلامی رہنما ؤں کی شرکت

ذرائع کے مطابق چاروں دہشت گرد ایکسین واپڈا شہید یوسف حسین طوری کے علاوہ شہید مصطفٰی شیرازی، شہید علامہ وسیم شیرازی کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں، ان دونوں شیعہ عزاداروں کو بھی ایبٹ آباد میں شہید کیا گیا تھا، شیعیان حیدرکرارؑ نے حکومت پاکستان سے ان دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور انکی جماعت پر فوری طور پر سخت پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button