اہم ترین خبریںعراق

عراقی پارلیمنٹ کا قابل رشک اقدام، تمام غیرت مند مسلمانوں کے دل جیت لیئے

عراقی پارلیمنٹ کے اس فیصلے کو تمام عالم اسلام میں خوب قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اورامید کی جارہی ہے کہ پاکستان سمیت جن جن اسلامی ممالک پر قابض و غاصب اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کرنے کیلئےدباؤ ڈالا جارہا ہے وہ سب ممالک بھی اسی طرح غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں گے۔

شیعیت نیوز: عراقی پارلیمنٹ نے عالم اسلام کے دل جیت لیئے، قانون سازی کے ذریعے عالمی دہشت گرد ناجائز مملکت اسرائیل کے ساتھ ملکی سطح پر کسی بھی قسم کے تعلقات کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت ملک کے لیے اسرائیلی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ کیلئے معمول پر لانا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

عراقی شیعہ قانون ساز حسن سلیم نے کہا، "قانون کی منظوری نہ صرف عراقی عوام کی بلکہ فلسطین میں لڑنے والے ہیروز اور لبنان میں حزب اللہ کی [مزاحمتی تحریک] کی فتح ہے۔” یہ قانون بااثر شیعہ عالم دین ،مذہبی رہنمااور الصدر پارٹی کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے تجویز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے تحت کشمیری حریت رہنما یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

سن2020 میں متحدہ عرب امارات اور بحرین اسرائیلی حکومت کے ساتھ ریاستہائے متحدہ کی ثالثی میں نام نہاد "امن معاہدے” میں شامل ہوئے۔ کچھ دیگر علاقائی ریاستیں، یعنی سوڈان اور مراکش نے بھی اس عمل کی پیروی کی تھی۔

دیگر علاقائی ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ برادرانہ تعلقات بنا رہے ہیں، بشمول سعودی عرب، جس نے نومبر 2020 میںاسرائیلی حکومت کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو اپنے ملک کادورہ کروایا تھا۔

واضح رہے کہ شمالی عراقی کردستان کے علاقے وزیر اعظم کے اسرائیلی جاسوسی ادارے موساد کے ساتھ تعاون کی طرف اشارہ کرنے والی وسیع اطلاعات کے سبب عراقی پارلیمنٹ سےیہ قانون منظور ہوا ہے۔

بدھ کے روز، عراق کے مزاحمتی گروپوں نے کہا کہ کردستان کے علاقے کے وزیر اعظم مسرور بارزانی ملک میں افراتفری پھیلانے کے لیےاسرائیلی خفیہ ایجنسی موسادکی حمایت کے ساتھ مسلح ملیشیا کو تربیت دے رہے ہیں۔

شیعہ مزاحمتی محور کی رابطہ کمیٹی، جو عراق کے مزاحمتی گروہوں کی نمائندگی کرتی ہےنے کردستان کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ ان کا بد نیتی پر مبنی رویئے کا تعاقب جاری ہے اور جس آگ کو وہ بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ انہیں کو جلا دے گی، اس سے پہلے کہ اس سے دوسروں کو نقصان پہنچےاور وہ صرف ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔” مایوسی اور نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات

واضح رہے کہ عراق میں امریکا اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیاں اپنے مذموم عزائم کے لئے برسر پیکار ہیں۔ ہزاروں شیعہ سنی شہری مختلف دہشت گردی کے حملوں میں شہید کیئےجاچکے ہیں۔دوسری جانب انہیں استعماری قوتوں کے داخلی ایجنٹ عراق میں فرقہ وارانہ منافرت اور فسادات کے لیئے بھی کوشاں رہتے ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ کے اس فیصلے کو تمام عالم اسلام میں خوب قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اورامید کی جارہی ہے کہ پاکستان سمیت جن جن اسلامی ممالک پر قابض و غاصب اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کرنے کیلئےدباؤ ڈالا جارہا ہے وہ سب ممالک بھی اسی طرح غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button