دنیا

ہمیں دنیا کو بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے، چیف مارک ملی

شیعیت نیوز: امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیف مارک ملی نے منگل کو کہا کہ روس نے عالمی نظام کی خلاف ورزی کی ہے اور یوکرین پر غیر قانونی طور پر حملہ کر رہا ہے،
انہوں نے کہا کہ ہمیں بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے۔

چیف مارک ملی نے کہا کہ یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا براہ راست نتیجہ ہے جس طرح سے دوسری جنگ عظیم ختم ہوئی اور روس نے 1945 سے نافذ تمام قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوکرین پر حملہ کیا۔

دریں اثنا، نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے منگل کو کہا کہ اتحاد یوکرین میں براہ راست مداخلت نہیں کرے گا اور کبھی بھی ملک میں فوج نہیں بھیجے گا۔

انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں ڈیووس کی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کبھی بھی یوکرین کی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا اور اس جنگ میں نیٹو کی براہ راست شمولیت نہیں ہوگی۔

دریں اثنا، روسی وزارت خارجہ میں شمالی امریکہ کے دفتر کے سربراہ سرگئی کشلیف نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کے دیگر ممالک سے یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکیوں پر زور دیتے ہیں کہ روسی افواج کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ امریکہ اور نیٹو سے یوکرین میں داخل ہونے والے ہتھیاروں کی کھیپ کو جائز اہداف سمجھیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے ساتھ روس کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، سرگئی لاوروف

دوسری جانب آسٹریلیا کےعام انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر ملک کے وزیراعظم بن گئے۔

اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔

اپوزیشن لیڈر انٹونی البانیز نے ملک کے31 ویں وزیراعظم کے طورپرحلف اٹھا لیا۔ سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرانٹونی البانیزکوالیکشن میں فتح پرمبارک باد دی۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق نصف سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔لیبرپارٹی نے 151 ارکان پرمشتمل پارلیمنٹ میں 75 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔دیگرجماعتوں میں لبرل نیشنل الائنس نے 58، آسٹریلین گرینزنے ایک اور دیگر9 نشستوں پرکامیابی حاصل کی۔

انتخابات میں فتح کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر انٹونی البانیز آسٹریلیا کے 31 ویں وزیراعظم بن گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button