مشرق وسطی

انصار اللہ یمن جدید اور خودکار ہتھیاروں سے لیس ہوچکی ہے، لانا نسیبہ

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندہ لانا نسیبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انصار اللہ یمن خودکار اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہوچکی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ لانا نسیبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کی مقاومتی تحریک انصار اللہ نے اپنے اسلحہ ڈپووں کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل مہلک خودکار ہتھیاروں سے لیس کر لیا ہے۔

الخبر الیمنی کی رپورٹ کے مطابق، نسیبہ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پچھتانے کی بجائے، سکیورٹی کونسل کو چاہیئے کہ اسلحے کی صنعت میں انصار اللہ کے جدید ٹیکنالوجی والے ڈرونز کی ساخت پر پابندی لگائی جائے۔

صنعاء کے اسلحہ کی ساخت کی دوڑ میں شامل ہونے پر لانا نسیبہ کا عالمی اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ انصار اللہ کی جانب سے سرحد پار حملوں کے لئے ایسے ڈرونز کا دستہ تیار کیا جائے، جو چہرے کی شناخت اور مصنوعی ذہانت والی دیگر خصوصیات کے حامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کیلئے نبیہ بری کا نام فائنل

حال ہی میں یمن کی عوامی حکومت کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد ناصر العاطفی کا کہنا تھا کہ یمنی مسلح افواج جنگ اور مسلسل محاصرے کے باوجود اپنے ہتھیاروں کے معیار اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

العاطفی کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی مسلح افواج، بحری، بری اور فضائی شعبوں میں اعلیٰ جنگی صلاحیت رکھتی ہیں اور اسی طرح جدید ٹیکنالوجی کا ڈیفنس سسٹم اور دقیق نشانے پر لگنے والے میزائل سسٹم بھی اس کے پاس موجود ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہونے والے ایک دھماکے میں دو افراد کے مارے جانے اور سو سے زائد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق اماراتی پولیس نے اس دھماکے کی وجہ ایک گیس سیلینڈر کے پھٹنے کو قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ایک ساحلی شاہراہ کی الخالدیہ روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔

اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ابوظہبی کی فاطمہ بنت مبارک نامی روڈ کے قریب ایک دھماکہ ہوا تھا تاہم اُس میں کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ تیرہ مئی کو متحدہ عرب امارات کے حاکم اور صدر شیخ خلیفہ بن زائد آل نہیان کے انتقال کے بعد ابو ظہبی کے ولیعہد محمد بن زائد آل نہیان نے حکومت کی کمان سنبھالی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button