اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
ملٹری چیک پوسٹ پرتکفیری طالبان دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو سپاہی شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

شیعیت نیوز: شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ملٹری چیک پوسٹ پرتکفیری طالبان دہشت گردوں کے حملے میں دو سپاہی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے میری علی میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءوذاکرین اور فعال شخصیات کوسیکیورٹی نہ دینا حکومت اور آئی جی سندھ کی نا اہلی اور غفلت ہے، علامہ ناظرعباس تقوی
فائرنگ کے تبادلےمیں 20 سالہ سپاہی ظہورخان اور 23 سالہ سپاہی رحیم گل شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔