مشرق وسطی

امریکی اور ترک فوجیں شام سے باہر نکلیں، شامی مندوب بسام صباغ

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بسام صباغ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے ملک سے بیرونی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بسام صباغ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ شام کے اندر ترکی اورامریکہ کی غیرقانونی موجودگی ، ان کی جانب سے دہشت گردوں اورمسلح علیحدگی پسند گروہوں کی حمایت، تیل گیس اور زرعی محصولات سمیت دیگر قومی ذخائر کی لوٹ مار اور عوام پر یکطرفہ جبری اقدامات کے ذریعے شام کے خلاف اقتصادی دہشت گردی اس ملک کے عوام کے لئے امن و استحکام اور بہتر حالات کے حصول میں رکاوٹ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : دمشق کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3 شامی افسران کی شہادت

شام کے مندوب نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں اور مسلح علیحدگی پسند وں کے زیرکنٹرول شمال مغربی اور شمال مشرقی شام کے خاص علاقوں میں اقتصادی سرگرمیاں انجام دینے کے سلسلے میں امریکی حکومت کا حالیہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ براہ راست ان غیرقانونی گروہوں کی حمایت کرتی ہے اور شام کے اقتداراعلی ، اس کی خودمختاری ، ارضی سالمیت اوراس سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین اورکھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔

شام کے مندوب بسام صباغ نے کہا کہ امریکی حکومت کا، دہشت گرد گروہوں اور ملیشیا گروہوں کے قبضے والے شام کے شمال مشرقی اور شمال مغربی علاقوں میں اقتصادی سرگرمی کے لئے لائسنسس دینے کا فیصلہ، شام کے خودمختاری، اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہونے کے علاوہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

بسام صباغ نے کہا کہ شام اور روس کی موجودگی کے بغیر بریسلزکانفرنس ان مغربی ملکوں کی کانفرنس بن کر رہ گئی ہے کہ جو انسان دوستانہ مسائل کو سیاسی بنانے میں معروف ہیں ۔ شام کے مندوب نے مزید کہا کہ بیرونی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنا ، یکطرفہ جبری اقدامات کو بلاقید و شرط فورا منسوخ کرنا اور تعمیر نو کے منصوبوں پر عمل درآمد ہی شام میں انسانی صورت حال بہتربنانے اور پائیدارترقی کے اہداف کے حصول کا واحد راستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button