مشرق وسطی

اسرائیل نے اردن کے جوہری پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے، خالد طوقان

شیعیت نیوز: اردنی اٹامک انرجی کمیشن کے سربراہ خالد طوقان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے پچھلے کچھ سالوں میں اردن کے جوہری پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے تاہم ماضی میں اسرائیل نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

خالد طوقان نے مقامی عمون نیوز ایجنسی کو بتایا اردن اپنے جوہری پروگرام کی راہ پر گامزن ہے۔ کچھ ممالک کے اعتراضات کی پرواہ کیے بغیر ہم اس پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ چاہے اسرائیل اعتراض کرے یا نہ کرے۔

اردن کے سابق وزیر نے زور دے کر کہا کہ اردن کا جوہری پروگرام ریاست کا ایک خودمختار حق ہے جسے چھوڑا نہیں جا سکتا اور دنیا اس کے مثبت اثرات کو دیکھ رہی ہے۔

خالد طوقان کا خیال تھا کہ ’’اسرائیل کی طاقت کی بنیاد نفسیاتی جنگ ہے اور اس کا مسلسل کام اختلاف اور سازش کے بیج بونا ہے۔‘‘

انہوں نے نشاندہی کی کہ اردن کے جوہری منصوبے کے آغاز میں اسرائیل نے  خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ فلسطینی نژاد طوقان کاکہنا تھا کہ اردن اپنےجوہری پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اردن اٹامک انرجی کمیشن 2008 کے اوائل میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد قومی جوہری توانائی کی حکمت عملی کا نفاذ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : قبۃ الصخرہ مسمار کرنے کا مطالبہ آگ سے کھیلنے کے متراف ہے، حماس

دوسری جانب اردن کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز دھاوے اور حرم قدسی کی بے حرمتی خطے میں جنگ کی آگ بھڑکا سکتی ہے۔

اردنی وزیر اوقاف محمد الخلایہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہودی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے کی کال خطرناک پیش رفت ہے جوخطے کو علاقائی جنگوں اور خطرناک لڑائیوں میں تبدیل کرسکتی ہے۔

اردنی وزیر اوقاف و مذہبی امور کا یہ بیان خبر رساں ایجنسی ’بترا‘ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہے جن کے باعث مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے اور وہ مزید مشتعل ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ زمین سے لے کرآسمان تک صرف اور صرف مسلمانوں کی مقدس جگہ ہے جس پر کسی دوسرے مذہب، ملت یا گروپ کا کوئی حق نہیں اور نہ ہی کسی کو قبلہ اول میں مداخلت یا مسلمانوں کو وہاں پر عبادت سے روکنے کا حق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button