نسل انسانی کی افزائش کے لئے کوشش اور خاندان کی حمایت اہم فرائض کا حصہ ہیں، رہبر معظم
شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ملک کو معمر اور سن رسیدہ آبادی سے بچانے کے سلسلے میں نسل انسانی کے فروغ اور خاندان کی حمایت کو اہم اور ضروری پالیسیوں کا حصہ قراردیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ میں ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آبادی کے شعبے میں ہمدردی اور سوچ سمجھ کر کام کیا، اور پارلیمنٹ اور حکومت کے ان عہدیداروں کا شکریہ جو ملک کو سن رسیدہ آبادی کے خوفناک مستقبل سے بچانے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : منظم منصوبہ بندی کے ساتھ شہر کراچی کو ایک بار پھر سے بدامنی کی طرف دھکیلنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،علامہ ناظر عباس تقوی
رہبر معظم انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے قومی شعبہ آبادی کے اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ میں پھر ملک کے مستقبل پر خاص اور گہری توجہ رکھنے والے اداروں اور حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ملک کو معمر آبادی سے بچانے اور خاندان کی حمایت کے سلسلے میں جد و جہد کررہے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملک کو جوان نسل کی شدید ضرورت ہے اور نسل انسانی کی افزائش ملک کی اہم اور ضروری پالیسیوں کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طےپاگیا
میں اس نیک کام میں مصروف لوگوں کو سفارش کرتا ہوں کہ وہ قانونی اقدامات کے علاوہ عوامی سطح پر بھی اس ثقافت کو فروغ دینے کے ساتھ صحت کے نظام پر بھی خاص توجہ مبذول کریں ۔ میں اللہ تعالی سے سب کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔







