مقبوضہ فلسطین

جنین میں صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری

شیعیت نیوز: میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ جنین کیمپ میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بدھ کی صبح جنین کے کچھ علاقوں پر یلغار کرکے فلسطینیوں کے کئی گھروں کو محاصرے میں لے لیا۔

جنین پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد محاذ استقامت کے جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں اورفلسطینی نوجوانوں نے دستی بموں سے ان کا مقابلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے جنین سے ملحقہ برقین کالونی کے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا اور اس کے مکان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

جنین اور غرب اردن کے دیگر علاقوں پراسرائیلی فوجیوں کے آج کے حملے میں تقریبا بیس فلسطینی جوانوں کو گرفتارکیا گیا ہے

صیہونی فوجی اورآبادکار ہرروز مختلف بہانوں سے فلسطین کے مظلوم عوام کو زخمی گرفتار یا شہید کردیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کی انتہا پسند اسرائیلی گروہ کہانا کیچ کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنےکی مذمت

دوسری جانب صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے کے موقعے پر انتہا پسند مذہبی لیڈر یہودا گلیک بھی موجود تھا اور اس نے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوے جاری رکھنے کی ترغیب دی۔

رپورٹ کےمطابق منگل کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں بدھ کو یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام  سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اول میں عبادت پر مزید قدغنیں عائد کردی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button