مشرق وسطی

دہشت گرد امریکی فوجی شام کے تیل کی لوٹ مار میں مصروف، مزید 70 ٹینکر تیل عراق منتقل

شیعیت نیوز: دہشت گرد امریکی فوجی عراق سے ہر دن 70000 بیرل تیل لوٹ رہے ہیں۔

شام کے شمال مشرق کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی علاقے کے کنویں سے نکالے گئے تیل کو 70 ٹینکروں میں بھر کر عراق لے گئے ہیں۔

اسنا کے مطابق، یہ تیل ٹینکر، 15 ٹرکوں پر فوجی سازوسامان کے ساتھ الولید پاس سے عراق میں داخل ہوئے۔ الولید پاس کو امریکہ نے بنایا ہے جسے عراق اور شام کی حکومت غیر قانونی مانتی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، اس سے پہلے امریکی فوج نے شام سے 46 ٹینکروں پر تیل بھر کے عراق پہونچایا۔

شام کی وزارت پٹرولیئم کے مطابق، دہشت گرد امریکی فوجی اپنے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ ہر روز شام سے 70 ہزار بیرل تیل کی چوری کرکے عراق پہونچاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 7 دہائیاں قبل اسرائیل جیسی ناجائز ریاست کو دنیا خصوصاً اسلامی دنیا میں خنجر کی طرح پیوست کیا گیا ،علامہ ساجد نقوی

دوسری جانب شمال مشرقی شام میں الحسکہ صوبے میں القامشلی کے مضافات میں واقع صالحیہ حرب، مشیرفہ و تل ذہب کے دیہات کے مکینوں نے امریکی فوجیوں کے ایک قافلے کو باہر نکال دیا جو ان کے گاؤں سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ( ثنا ) کے مطابق الحسکہ صوبے میں القامشلی ریف کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض دہشت گرد امریکی فوجی کی پانچ فوجی گاڑیوں کا ایک قافلہ صالحیہ حرب، مشیرفہ اور تل زہب کے دیہاتوں سے گزرنا چاہتا تھا۔

تاہم شامی فوج کی ایک چوکی کی مدد سے وہاں کے مکینوں نے کاروان کا راستہ روک کر اسے اپنے دیہات سے گزرنے سے روکا اور انہیں اپنے علاقے سے بے دخل کردیا۔

دو ہفتے قبل تل زہاب گاؤں کے رہائشیوں نے پانچ امریکی بکتر بند گاڑیوں کے ایک قافلے کو بھگا دیا جو ان کے گاؤں سے گزرنے والا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button