مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی فلسطینی نوجوان داؤد الزبیدی دم توڑ گیا

شیعیت نیوز: دو دن قبل صیہونی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن کے شہر جنین میں ایک پناہ گزین کیمپ میں شدید زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان داؤد الزبیدی دم توڑ گیا۔

شہید فلسطینی کے اہل خانہ نے بتایا کہ الزبیدی کو دو روز قبل صیہونی فوجیوں نے جنین کیمپ میں گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

داؤد زبیدی کو شدید زخمی حالت میں سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

داؤد زبیدی کا ایک بھائی زکریا الزبیدی اسرائیلی جیل میں قید ہیں اور ان کی ماں اورایک بھائی طہ کو اپریل 2002ء کو صیہونی فوج نے جنین کیمپ پر چڑھائی کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے جید اہل سنت علماو قائدین کی عظیم الشان وحدت کانفرنس میں شرکت ، علامہ راجہ ناصرعباس کو ایم ڈبلیوایم کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

دوسری جانب گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کم سے کم 15 مقاما پر جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں سیکڑوں فلسطینیوں نے قابض فوج کے خلاف مزاحمت کی۔

بیت المقدس کے علاقے سلوان میں عین اللوزہ، العیساویہ، شعفاط کیمپ اور دیگر مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

رام اللہ میں سلواد کے مقام پر، شمالی شہر البیرہ میں عدالت چوکی، غیشوری فیکٹری اور طولکرم میں قفین کے مقامات پر اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

قلقیلیہ میں عزون، دیوار فاصل کے قریب اور جیوس کے مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔

ادھر مشرقی قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج کی دھاتی گولیوں کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں متاثر ہوئے۔ مشرقی قلقیلیہ کے علاقے کفر قدوم میں خواتین کی ایک ریلی پر بھی آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button