اہم ترین خبریںپاکستان

مسجد کوچہ رسالدار پشاور بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں واصل جہنم

تفصیلات پشاور ریجن میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد دو خطرناک دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی کا پشاور میں کامیاب آپریشن سانحہ جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدار میں ملوث سعودی نواز کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشت گرد ماسٹر مائنڈ سمیت واصل جہنم ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ریجن میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد دو خطرناک دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ تھانہ پشتخرہ پاوکہ ولید آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 سے4 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس اوکے محب وطن رہنماؤں کے خلاف ریاستی اداروں کا ظالمانہ کریک ڈاؤن تیزی سے جاری

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد خودکش بمبار کولاکر اہم ٹارگٹ کیلئے تیار کررہے ہیں، چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، ہلاک دہشت گردوں میں سےایک کی شناخت حسن شاہ کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ملت کے تمام طبقات متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کو مسترد کر چکے ہیں ، علامہ مقصود ڈومکی

ذرائع کے مطابق حسن شاہ 3مارچ کے کوچہ رسالدار جامع مسجد کےخودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا خودکش دھماکے میں 66نمازی شہید ، 130نمازی زخمی ہوئےتھے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حکیم ستنام سنگھ اور پادری پیٹرک ولیم سراج کے ٹارکٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دو پستول اور چار ہینڈ گرنیڈز برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close